اعصام الحق

اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب

ویب ڈیسک :قومی ٹینس سٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب کر لئے گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں اعصام الحق نے اصغر نواز کے خلاف 7 کے مقابلے میں 8 ووٹ سے کامیابی پائی جبکہ سیکرٹری اور خزانچی کے عہدوں پر مخالف گروپ کے امیدوار کامیاب رہے۔
سیکرٹری کے عہدے پر کرنل ریٹائرڈ ضیا کو فتح ملی، انہوں نے 8 ووٹ لیے جبکہ انکے مدمقابل میجر ریٹائرڈ سلمان نے 7 ووٹ حاصل کرسکے۔ خزانچی کے عہدے پر عارف قریشی نے 9 جبکہ عمر فاروق نے 6 ووٹ حاصل کرسکے۔
اعصام الحق کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹینس کو نئی بلندیوں پر پہنچانا کا عزم ہے، کھیل کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز