نجی طیارہ

امریکہ، نجی طیارہ ہائی وے پر گر گیا، 2 مسافر ہلاک

ویب ڈیسک: امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی وے پر گر کر تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے پر سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مغرب میں ایک ہائی وے پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے سے گہرا دھواں کئی میٹر تک بلند ہو کر چاروں طرف پھیل گیا۔
بتایا گیا کہ پرائیویٹ جیٹ کے 5 مسافروں میں سے 2 کی موت ہوگئی جبکہ حادثے کی تحقیقات جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق طیارہ اوہائیو سے فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج