صومالیہ

صومالیہ میں فوجی اڈے پر دوران نماز حملہ‘5اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک :صومالیہ کے فوجی اڈے پر نماز کے دوران حملہ ‘5 اہلکار جاں بحق ہوگئے
عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ میں گورڈون فوجی اڈے پر اس وقت حملہ کی گیا جب وہاں اہلکار نماز پڑھ رہے تھے‘اہلکاروں میں مقامی فوجیوں کے ساتھ غیر ملکی فوجی بھی شامل تھی جو صومالیہ کی فوجیوں کو ٹریننگ دینے آئے تھے۔
صومالی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور گھات لگائے بیٹھے تھے اور اپنی کارروائی کے لیے ایسا وقت چنا جب اہلکاروں کی اکثریت نماز میں مشغول ہوتی ہے۔
شدت پسند تنظیم الشباب نے گورڈون فوجی بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے فوجی مرکز کو نشانہ بنایا۔ اپنی سرزمین کسی اور کو قبول نہیں کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 5 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے جن میں 3 اماراتی اور ایک بحرینی فوجی شامل ہے جو صومالیہ کے فوجیوں کو تربیت دینے گئے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور صورت حال کے تعین کے لیے صومالی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا کی رفتار فائر وال کی آزمائش سے سست پڑنے لگی