الیکشن پر دفترخارجہ کا رد عمل

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بعض ممالک اور تنظیموں کی جانب سے عام انتخابات پر منفری تبصروں پر وضاحت دیتے ہوئے جن حقائق کی نشاندہی کی ہے، درپیش حالات میں اس وضاحت کو مسکت جواب قرار دے دئیے بناء کوئی چارہ نہیں ہے، انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کچھ ممالک اور تنظیموں کے رد عمل پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات کے منفی لہجے پر حیران ہیں، یہ بیانات انتخابی عمل کی پیچیدگی مدنظر نہیں رکھتے نہ ہی یہ بیانات لاکھوں ووٹرز کا جذبہ سامنے رکھتے ہیں ،پاکستان نے عام انتخابات پر امن اور کامیابی کیساتھ منعقد کئے، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سپانسر شدہ دہشت گردی کے باعث سنگین خطرات سے نمٹا ہے، کچھ بیانات حقیقت پر مبنی بھی نہیں، دفتر خارجہ کی ترجمان کے رد عمل کو درپیش حالات کے عین مطابق قرار دئیے بناء کوئی چارہ نہیں اور اس حوالے سے ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس پر پابندی تھی، ہاں بعض مقامات پر موبائل سروس کو معطل رکھنے کے پیچھے دہشت گردانہ واقعات کو روکنے کی حکمت عملی تھی اور انتخابی عمل کی تکمیل سے قبل منفی تبصرہ تعمیری نہیں ہے ،جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:  حساب کتاب