نماز جنازہ ادا

جنوبی وزیرستان میں شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان میں شہید پولیس کانسٹیبل کی نمازجنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔
جنازے میں بریگیڈئیراویس شممیم ،ڈی پی او ،ڈپٹی کمشنر سمیت پولیس افسران سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
پولیس کانسٹیبل6جنوری کو پولیس گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں زخمی پولیس ہوا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
پولیس کے چاقہ وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ ملک کے سلامتی و عوام کے جان ومال کے تحفظ پر جان دینے والے پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :افغان شہری نے مالک مکان کے 5سالہ بچے کو اغواء کر لیا