عاطف اسلم

غلطیوں پر خدا سے معافی کا طلب گار ہوں ،عاطف اسلم

ویب ڈیسک :گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ آج کل کے دور میں ہر کوئی مختصر مدت میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے‘ جو بات غلط ہے، وہ ہمیشہ غلط رہتی ہے‘غلطیوں پر خدا سے معافی کا طلب گار ہوں ۔
‘اگرکبھی غلطی سے کوئی نامناسب الفاظ پر مبنی شاعری گائی تو بعد میں احساس ہونے پر خدا سے معافی مانگی ہے۔
گلوکار کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں عاطف اسلم کو اپنی غلطیوں پر خدا سے معافی مانگنے کی بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے‘مذکورہ ویڈیو عاطف اسلم کے ایک انٹرویو کی ہے جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی تھی۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ غلط باتوں پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے ایسی باتوں پر اعتراض بھی کیا ہے لیکن اگر ان سے کبھی گلوکاری کرتے وقت کبھی کوئی گستاخی کا لفظ نکلا ہے تو بعد میں احساس ندامت میں خدا سے معافی مانگی ہے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ جو بات غلط ہے، وہ ہمیشہ غلط رہتی ہے اور وہ غلطیوں پر خدا سے معافی کے طلب گار رہے ہیں۔
عاصم اسلم نے بغیر محنت کیے مختصر مدت میں شہرت کو حاصل کرنے والے گلوکاروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں کوئی محنت نہیں کرنا چاہتا، ہر کوئی مختصر مدت میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کا کوئی ایک فارمولہ نہیں ہے لیکن محنت کے بغیر ملنے والی شہرت مختصر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ