نعش کنویں سے برآمد

بٹگرام کے رہائشی مصطفی کی نعش کنویں سے برآمد: ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک :بٹگرام کے رہائشی 41سالہ مصطفی کی گمشدگی کا ڈراپ سین ‘تھانہ مانگل پولیس نے مانسہرہ دکھنی کے علاقہ کنوے سے قتل شدہ لاش برآمد کر لی ۔
پولیس نے 2 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں حمید ولد میر عالم خواج ولد میرعالم شاہ زمان ولد لال خان اول خان ولد شانو یوسف ولد شانو جبکہ صائمہ اور گلشن شامل ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مصطفی کا قلندر آباد کے رہائشی سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا ‘مقتول قلندر آباد پیسے وصول کرنے آیا تھا۔
مصطفی کو قتل کرکے نعش مانسہرہ دکھنی کے علاقہ میں کنوے میں پھینک دی تھی ‘گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش پر جرم کا اعتراف کر لیا ۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج