معدے کے کینسر کے عوامل اور علامات

معدے کے کینسر کو (gastric cancer) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کینسر کی ایک قسم ہے جو کہ معدے کی اندرونی تہہ کو متاثر کرتا ہے۔
اگرچہ یہ دیگر کینسروں کے مقابلے میں زیادہ عام ہے لیکن پوری دنیا میں اس کے واقعات مختلف مقامات اور سماج کے لحاظ سے مختلف طور پر پیش آتے ہیں۔
عوامل
معدے کے کینسر سے جُڑے چند خطرناک عوامل درج ذیل ہیں:
Helicobacter pylori انفیکشن: یہ جرثومہ معدے کے کینسر کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں یہ عام طور پر پایا جاتا ہے۔
خوراک: تمباکو نوشی، زیادہ نمکین اور کم پھلوں اور سبزیوں والی غذائیں کھانے سے معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
سگریٹ اور شراب نوشی: متعدد مطالعات میں سگریٹ اور شراب زیادہ پینا، دونوں کو پیٹ کے کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک پایا گیا ہے۔
خاندانی تاریخ: معدے کے کینسر کا ایک اور خطرہ خاندانی تاریخ بھی ہے کہ اگر کسی کے ددھیال اور ننھیال میں کسی کو یہ کینسر لاحق تھا تو متاثرہ فرد کیلئے بھی خطرہ موجود ہے۔
عمر اور جنس: معدے کا کینسر بوڑھے بالغوں میں زیادہ عام ہے اور عورتوں کے مقابلے مردوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔
بعض طبی حالات: دائمی گیسٹرائٹس، وٹامن بی 12 کیوجہ سے خون کی کمی اور معدے میں مخصوص قسم کی سوجن بھی معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔
علامات
ابتدائی مرحلے میں معدے کا کینسر کی علامات واضح نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے اس کی تشخیص مشکل ہوجاتی ہے۔ لیکن جیسے جیسے کینسر ترقی کرتا ہے، علامات زیادہ نمایاں ہونے لگتی ہیں۔
بیماری کی علامات مختلف حالات میں مختلف ہو سکتی ہیں لیکن کچھ عام علامات درج ذیل ہیں:
پیٹ میں مستقل درد
تھوڑی مقدار میں کھانا کھانے کے بعد پیٹ بھرا محسوس ہونا
متلی اور قے
وزن میں بنا کسی وجہ کے کمی
نگلنے میں دشواری
تھکاوٹ
پاخانے یا الٹی میں خون

کیٹاگری میں : صحت