بے دردی سے قتل

تخت بھائی:نوجوان تاجر رقم کے تنازعہ پر بے دردی سے قتل

ویب ڈیسک:تخت بھائی میں نوجوان تاجر کو اپنی رقم مانگنے کے تنازعہ پر بے دردی سے ذبح کرکے قتل کردیاگیا ۔
واقعے کے مطابق مینا بازار میں لنڈے کباڑ کا کاروبار کرنے والا 32 سالہ تاجر طارق ولد شیر زادہ مرحوم کو اپنی بقایا رقم 5 لاکھ 30 ہزار روپے مانگنے کے تنازعے پر دوست تاجر نے ذبح کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول گزشتہ شام کسی ضروری کام کے سلسلے میں گھر سے موٹر سائیکل پر نکل کر واپس نہیں آیا‘ورثا ساری رات شدید بارش میں تلاش جاری رکھی لیکن صبح ذبح شدہ نعش جہازونوں ڈاگ سے ملی ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ساڑوشاہ پولیس نے لاش کو اٹھا کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کر دیا‘جہاں پر پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔
دل خراش واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مردان نجیب الرحمن نے ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل عاشق حسین خان اور ایس ایچ او ریاض خان کو ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ۔
پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرکے دلیری قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے لنڈے کباڑ کے تاجر امان ولد فرید سکنہ حاجی عبدرالرحمن کلے کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
ساڑوشاہ پولیس نے مقتول کے بھائی عثمان ولد شیر زادہ مرحوم سکنہ کامران کلی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی