کوئٹہ کی مسلسل دوسری فتح

پی ایس ایل میں کوئٹہ کی مسلسل دوسری فتح، لاہور کو ہرا دیا

ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
کوئٹہ کی جانب سے خواجہ نافع 60 کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے جبکہ ٹیم کی کامیابی میں سعود شکیل کے 40 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا‘کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، حارث رؤف، سلمان فیاض اور سکندر رضا نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔
قبل ازیں لاہور نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے تھے۔
لاہور کی طرف سے صاحبزادہ فرحان 63 اور جہانداد خان 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
کوئٹہ کے عقیل حسین اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر پابندی عائد