بیٹے کی پیدائش

انوشکا شرما اور کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک :بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکار انوشکاشرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اس بات کی تصدیق جوڑے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی ہے۔
کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بے حد خوشی کے ساتھ اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں وامیکا کے چھوٹے بھائی اور ہمارے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
جوڑے کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام’اکے ‘(Akaay) رکھا ہے، اس خوشی کے موقع پر ہم آپ سب سے نیک خواہشات کی امید رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی، میڈرڈ اوپن کا فاتحانہ آغاز