ہیٹی میں بس پر مسلح افراد کی فائرنگ، 10 مسافر ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: براعظم افریقہ کے ملک ہیٹی میں بس پر مسلح افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 10 مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پولیس سٹیشن کے قریب کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  نستہ میں لین دین تنازعہ پر راہگیر سمیت دو افراد قتل