قتل

متنی میں بھائی کے سامنے بھائی کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک :پشاور کے نواحی علاقے متنی میں ملزم نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے بھائی کے سامنے بھائی کو قتل کردیا ۔
فائرنگ میں مقتول کا بھائی اورچچا بال بال بچ گئے‘ واقعہ کے بعد ورثاءنے نعش تھانہ متنی کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا ۔
قیصر خان ساکن خواجہ خیل ادیزئی نے متنی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی عالمزیب اور چچا اولس خان کے ساتھی کوہ دامان ڈگری کالج کے قریب موجود تھا اس دوران ملزم آصف خان ولد جمیل خان ساکن گلشن آباد نے آکر کلاشنکوف سے فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں میرا بھائی عالمزیب سر و دیگر حصوں پر لگ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ بال بال بچ گئے۔
مدعی نے بتایا کہ وقوعہ سے قبل اس کے بھائی کا ملزم آصف سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا۔
پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جو فرار ہوچکاہے۔

مزید پڑھیں:  مدین واقعہ کے 24ملزمان کی ضمانت منظور،رہائی کے احکامات