پشاور، ریلوے پولیس نے ٹرین میں منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی

ویب ڈیسک: پشاور سٹی سٹیشن میں ریلوے پولیس نے ٹرین میں منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی۔ ریلوے پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پشاور سٹی سٹیشن سے دو خواتین کو ٹرین کے ذریعہ منشیات لے جاتے ہوئَ دھر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ خواتین کو پشاور سٹی سٹیشن کے داخلی راستے پر شک کی بنیاد پر چیک کیا۔ اس پر خواتین کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئیں۔ ان منشیات میں 1.6 کلو آئس اور 500 گرام ہیروئن شامل ہے۔
ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ خواتین منشیات کو ٹرین کے ذریعے پشاور سے گجرانوالہ لے جانا چاہتی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی