کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے جعلی اماراتی کرنسی برآمد

ویب ڈیسک: کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ جاتے ہوئے مسافر کے بیگ سے جعلی اماراتی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔ کرنسی کی مالیت ایک لاکھ بتائِی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کراچی ائیرپورٹ سے شارجہ کے لیے روانہ ہورہا تھا کہ اس دوران اس کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد ہوئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ سکیننگ کے دوران ملزم کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی کرنسی برآمد ہوئی جسے ملزم نے مہارت کیساتھ بیگ میں چھپا رکھا تھا۔
یاد رہے کہ ائیرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ