ایبٹ آباد میں کراس فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے پی ایف او تھانہ کی حدود میں دو گروپوں میں کراس فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کی جانب سے معمولی توں تکرار پر ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی گئی۔
ذرائع کا بتایا ہے کہ کراس فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع نے زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی یے۔

مزید پڑھیں:  سعودیہ ،دبئی اور ابو ظہبی میں طوفانی بارشیں :جھل تھل ایک ہوگیا