ہری پور، موٹر سائیکل اور کوسٹر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ سرائے گدائی میں موٹر سائیکل اور کوسٹر میں تصادم ہوا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر ہری پور سے حسن ابدال جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار فیکڑی سے شفٹ ختم کر کے گھر واپس جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
حادثہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جس کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کیا جائیگا۔
پولیس نے بتایا کہ کوسٹر ڈرائیور حادثے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
یاد رہے کہ حادثہ میں‌2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف