پی ایس ایل 9، زلمی نے سلطانز کو 5 رنز سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 میں زلمی نے سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق لیگ کا 9 واں میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ میں پزاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا ڈالے۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے حسیب اللہ نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 31 بنا سکے۔
زلمی کے دیگر بلے بازوں میں روومن پاول 23، محمد حارث 19، پال والٹر 16 ، آصف علی 13 اور صائم ایوب 7 رنز بنا کر چلتے بنے۔
ذرائع کے مطابق 180 رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے آخری گیند تک فائٹ کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی اور پوری ٹیم 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ڈیوڈ ملان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ یاسر خان نے 43 رنز جوڑے۔
پی ایس ایل 9 کے نویں میچ میں کامیابی حاصل کرنیوالی ٹیم پشاور زلمی کے عارف یعقوب نے 3، لیوک ووڈ، نووین الحق اور سلمان ارشاد نے2،2 جبکہ پال والٹر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک