سوات، بریکوٹ میں حادثہ، دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں بریکوٹ کے علاقے ملک دم میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور سامنے سے آنیوالی گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، دونوں کا تعلق بریکوٹ ابوہا سے ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو بریکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ حادثہ میں‌دو افراد جاں بحق ہو ئے ہیں.

مزید پڑھیں:  سب مل کر پاکستان کو عظیم مقام دلوائیں گے، شہباز شریف