کندھے کی انجری کا شکار حارث روف پی ایس ایل سے باہر

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 کے جاری مقابلوں کے دوران لاہور قلندرز کے پیسر حارث روف کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ لیگ کے باقی میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق حارث روف کو صحتیاب ہونے میں چھ ہفتے لگیں گے، فاسٹ باؤلر کو طویل ری ہیب بھی مکمل کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کے ایک میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کراچی کنگز کے بلے باز حسن علی کا کیچ لینے کے دوران کندھے کے بَل گر کر زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی