پشاور ہائیکورٹ:شہرام اور عاطف خان کیخلاف مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزراءشہرام ترکئی اور عاطف خان کے خلاف درج کے مقدمات کی رپورٹ تین دن میں جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔
ہائیکورٹ میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں کے خلاف وفاقی حکومت کے دو کیسز ہیں ۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے عدالت کو بتایا کہ نیب میں ان کے خلاف ایک شکایت درج کی گئی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزاروں کے خلاف حکومت،نیب اور اینٹی کرپشن کے جتنے کیسز ہیں اس کی رپورٹ جمع کی جائے۔
ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کو گرفتار نہ کرنے حکم دیتے ہوئے فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ۔
کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  ماتحت عدلیہ میں ججز تعیناتی کیلئے حکومت کو 3ہفتے کی مہلت