والی بال چمپئن شپ

نیشنل مینز انڈر20 والی بال چمپئن شپ یکم مارچ سے پشاور میں شروع ہوگی

ویب ڈیسک:نیشنل مینز انڈر20 والی بال چیمپئن شپ یکم مارچ سے پشاورسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد وقار نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چمپئن شپ پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے ۔
خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستا، اسلام آباد، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی اور ایئرفورس کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے دو دو ٹیمیں شریک ہونگی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا