ماورا حسین

ماورا حسین کی راحت فتح پر بنایا گیا پیروڈی گانا گنگناتے ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:داکارہ ماورا حسین کی جانب سے راحت فتح علی خان پر بھارتی گلوکار و موسیقار یش راج مکھاٹے کی جانب سے بنائے گئے گانے کو گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ماورا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی گلوکار کی جانب سے بنائی گئی پیروڈی گانے پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں اداکارہ کو گاڑی میں پیروڈی گانے پر پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل، ٹرن آؤٹ 60 اعشارییہ 96 فیصد رہا

ماورا حسین کی جانب سے پیروڈی ویڈیو پر پرفارمنس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور اداکارہ کی تعریفیں کیں۔
ماورا حسین نے جس پیروڈی گانے پر پرفارمنس کی، اسے کچھ دن قبل بھارتی گلوکار یش راج مکھاٹے نے تیار کرکے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا تھا۔
یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان کی تقریب میں صارفین سے خطاب کرنے کے الفاظ پر پیروڈی گانا بنایا تھا۔
یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان پر اس وقت پیروڈی گانا بنایا جب گلوکار کی اپنے ملازم اور شاگرد کو مارنے کی ویڈیو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر بعد ازاں انہوں نے معافی بھی مانگی تھی۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ