سوات میں فائرنگ

سوات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ سوات کے علاقہ کبل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت انور ولد گل زادہ ساکن کبل ڈھیرئی سے ہوئی ہے ۔
پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم