ابھی سے تگ ودو

محکمہ ابتدائی تعلیم خیبرپختو نخوا سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران ومنتظمین سابق حکومت میں پرکشش عہدوں پر رہنے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دوسرے سرکاری محکموں میں اہم انتظامی پوسٹوں پر تعینات افسران نے متعلقہ حلقوں کے ایم پی ایز سے رابطے شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران نگران حکومت کی جانب سے سیاسی وابستگی رکھنے والے زیادہ تر اہم عہدوں پر براجمان افسران کوکھڈے لائن لگادیاگیا تھا پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوامیں تیسری بار حکومت بننے جارہی ہے جس کے پیش نظر پارٹی وابستگی کے پیش نظر بعض افسران نے ابھی سے دوڑ دھوپ شروع کردی ہے کہاجاتا ہے کہ صوبے میں حکومت بننے کے ساتھ ہی محکمہ ابتدائی تعلیم میں نئی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔تحریک انصاف پر خیبر پختونخوا کے عوام کا تیسری بار بھر پور اعتماد بلکہ پہلے سے بڑھ کر اعتماد کے اظہار کے بعد آنے والی حکومت پر بھاری ذمہ داری عاید ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے تمام فیصلے میرٹ اورعوام کے مفاد کو مد نظر رکھ کرکرے لیکن جوصورتحال ہمارے نمائندے نے بیان کی ہے اس صورتحال میںاورماضی کے تجربات کو مد نظر رکھ کر دیکھا جائے تو یہ مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن نظر آتا ہے اگرحسب توقع ایسا ہوا تو یہ صوبے کے عوام کے لئے بڑی بدقسمتی ہو گی اور ان کا مایوس ہونا فطری امر ہو گا بنا بریں نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اس صورتحال سے بچنے کی ابتداء کابینہ کی تشکیل کے وقت سے ہی کرنا ہو گا اور اچھی حکمرانی کے لئے میرٹ پر فیصلے کرنے ہوںگے رشوت و سفارش پر آنے والوں سے تو توقع ہی نہیں کی جا سکتی کہ وہ میرٹ پر عوام کی خدمت کریں گے ان کے استعداد پر بھی سوال اٹھے گا۔ توقع کی جانی چاہئے کہ صوبے کے عوام نے جس طرح پی ٹی آئی پراعتماد کا سہ بارہ اظہار کیا ہے آنے والی حکومت اس اعتماد پر پورا اترے گی اورعوام کو مایوس ہونے نہیں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اتنا آسان حل۔۔۔ ؟