خیبر، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار اور پولیو ورکر زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ برقمبر خیل عربی مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے پولیس اہلکار گل کریم اور پولیو ورکرز عبداللہ زخمی حالات میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل ر دیئَے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ پولیس نے ملزمان کی سراغ رسائی اور انہیں گرفتار کرنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں جھڑپوں کا تیسرا دن، 7 افراد جاں بحق،55زخمی