حدیث نبویﷺ

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا،
کہ جس شخص میں یہ تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کامزہ پا لے گا، ایک کہ وہ شخص جسے اللہ اور اس کا رسول ان کے ماسوا سے زیادہ عزیز ہوں، دوسرے یہ کہ جو کسی بندے سے محض اللہ ہی کیلئے محبت کرے، اور تیسری بات یہ کہ جسے اللہ نے کفر سے نجات دی ہو پھر دوبارہ کفر اختیار کرنے کو ایسا سمجھے جیسا آگ میں گر جانے کو برا مانتا ہو۔

حوالہ: کتاب ایمان کے بیان میں

صحیح البخاری، حدیث نمبر21