حدیث نبوی ﷺ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،
کہ جب مومنوں کو دوزخ سے نجات مل جائے گی تو انہیں ایک پل پر جو جنت اور دوزخ کےدرمیان ہو گا، روک لیا جائے گا۔ اور وہیں ان کے مظالم کا بدلہ دے دیا جائیگا۔ جو وہ دنیا میں باہم کرتے تھے۔ پھر جب پاک صاف ہو جائیں گے، تو انہیں جنت میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔ "اس ذات کی قسم” جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ان میں سے ہت شخص اپنے جنت کے گھر کو اپنے دنیا کے گھر سے بھی زیادہ بہتر طور پر پہچانے گا۔

حوالہ: کتاب ظلم اور مال غصب کرنےکے بیان میں

صحیح البخاری۔ حدیث نمبر: 2440