FLOUR PRICE1

خیبرپختونخواہ میں گندم کی قلت کا معاملہ، پنجاب گندم فراہم کرنے کو تیار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں معاملات طے

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اہم اجلاس،اجلاس میں صوبائی وزراء خوراک پنجاب اور خیبر پختون خواہ شریک،صوبائی سیکرٹری خوراک اور ایس ایم بی آر بھی اجلاس میں شریک

خیبرپختونخواہ کو گندم کی دستیابی کے معاملہ پر غور،خیبر پختونخواہ کو ضروریات کے مطابق گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں اسد قیصر.

صوبائی وزیر خوراک کے پی کے کا اجلاس کا دوران کہنا تھا کہ خیبرپخوتنخواہ کی گندم کی پیداوار اس کی ضرورت سے کم ہے ،پنجاب سے ضرورت کی گندم خریدنے کے لئے تیار ہیں،

صوبائی وزیر خوراک پنجاب کا اجلاس کا دوران کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں کی گندم کی ضرورت پوری کرنے میں مکمل تعاون کریں گے، پنجاب اپنی وافر گندم چھوٹے صوبوں کو فراہم کرنے کو تیار ہے،گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور گندم کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں،تمام صوبوں کو ضروریات کے مطابق گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے اور زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے قانون سازی زیر غور ہے، صوبائی وزراء

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ پتھر گڑھ پہنچ گیا،شیلنگ سےکئی کارکن زخمی

اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں،زراعت کی ترقی کے لیے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات تشکیل دیں.صوبائی حکومتیں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے مربوط پالیسی وضع کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو تجاویز دیں.

مزید پڑھیں:  صوابی میں فائرنگ کا تبادلہ ،پولیس اہلکار زخمی ، منشیات فروش ہلاک

اسپیکر اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں غذائی اجناس کی بلا تعطل فراہمی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،صوبائی حکومتیں زراعت شعبے کو جدید سائنسی خطوط پر اسطوار کرنے کے لیے اقدامات اُٹھائیں، ٹڈی دل ملک میں فصلوں کے لیے ایک بڑا خطرا ہے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کام کرنے کی ضرورت ہے،صوبائی وزراء نے زراعت کی ترقی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا۔