لنڈی کوتل، اختیارات نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندہ گان سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: اختیارات نہ ملنے پر لنڈی کوتل کے بلدیاتی نمائندگان نے آج بھرپور احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
بلدیاتی نمائندگان نے آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا، مظاہرے میں تحصیل چئیرمین شاہ خالد شینواری سمیت بلدیاتی نمائندہ گان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے کہا کہ 2 سال ہو گئے تاحال بلدیاتی نمائندہ گان کو ترقیاتی فنڈ کے لیے کوئی رقم مختص نہیں‌کی گئی۔ اختیارات نہ ملنے سے مسائل جنم لے رہے ہیں.
مظاہرین نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تحت قبائلی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے کاغذات تک محدود ہیں جبکہ علاقہ کے عوام اب بھی زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اصل شکل میں بحال کیا جائے اور بلدیاتی نمائندہ گان کو تمام آئینی اختیارات دیئَ جائیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، شفقت محمود