منصوبہ ناکام

تھانہ غالیگے میں ملزم کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا منصوبہ ناکام

ویب ڈیسک: تھانہ غالیگے میں ملزم کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ۔
جوڈیشل انکوائری کے بعد ایس ایچ او جہان عالم،اے ایس ائی فہیم خان اور ہیڈکانسٹیبل فرمان کے خلاف باقاعدہ قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
یاد رہے کچھ دن قبل تھانہ غالیگے کے حوالات میں ایک ملزم مردہ پایاگیا تھاجس کو غالیگے پولیس نے خودکشی قرار دیا تھا۔
ورثانے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ پولیس تشدد سے قتل ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے