جنرل (ر) فیض حمد کے بڑے بھائی نجف حمید گرفتار

ویب ڈیسک: جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی سابق تحصیلدار نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری عدالت دیر سے ہنچنے پر منسوخ کر کے انہیں‌گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجف حمید کو کرپشن کیس میں محکمہ انسداد رشوت ستانی نے گرفتار کیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق تحصیلدار نجف حمید نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی لیکن کرپش کیس میں سماعت کیلئَے تاخیر کے ساتھ عدالت پہنچنے پر ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی گئی۔
یاد رہے کہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عملہ نے نجف حمید کو حراست میں لے لیا جبکہ کل جسمانی ریمانڈ کیلئے انہیں عدالت پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، گھمکول کیمپ پرائمری سکول کی عمارت پر تعمیرانی کام تعطل کا شکار