مذبحہ خانہ سیل

پشاور میں غیرقانونی مذبحہ خانہ سیل ،افراد کو گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ رانو گڑھی یاسین آباد میں غیر قانونی مذبح خانہ سیل کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹان انتظامیہ چمکنی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رانو گڑھی یاسین آباد میں غیر قانونی مذبح خانہ پر اچانک چھاپہ مارا۔
مذبح خانے میں غیر قانونی طور پر بچھڑوں سمیت دیگر جانوروں کو زبح کیا جا رہا تھا جس پر دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے غیر قانونی مذبح خانے کو سیل کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ: گندم کے نئے نرخ بارے وفاق سے جواب طلب