نوشہرہ، واپڈا ٹاؤن تاروجبہ میں انٹری ٹیکس پر کالونی کے باسی سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کی حدود میں واقع واپڈا ٹاؤن تاروجبہ کے رہائشیوں نے کالونی انٹری ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالونی انتظامیہ گاڑیوں سے انٹری پر ناجائز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ بعض مظاہرین نے اس ٹیکس کو غنڈہ ٹیکس کے نام سے بھی منسوب کیا۔
واپڈا ٹاؤن کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے واپڈا ٹاؤں تاروجبہ میں غنڈہ ٹیکس کی وصولی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ =

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا