چارسدہ میں مسلح ڈکیتی، چور پمپ ملازم سے نقدی، موٹر سائیکلیں لے اڑے

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں مسلح ڈکیتی وارداتیں بڑھنے لگیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع چارسدہ کے تھانہ سرڈھیری کی حدود میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ لوٹ لیا.
مسلح ڈکیتی کے دوران موقع پر موجود پمپ ملازم سے 40 ہزار روپے نقد، موبائیل سیٹ اور پستول لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب ضلع چارسدہ اور تنگی کی حدودِ میں بھی دو افراد سے موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔

مزید پڑھیں:  نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم،موبائل سمیں بند کرنے کا حکم