نوشہرہ میں فائرنگ

نوشہرہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نوشہرہ کے علاقہ خویشگی پایان میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں زاہد ولد جان شیر اور عاصم عرف ہاشم شامل ہیںجوکہ دونوں آئس نشے کے عادی تھے ۔
پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے 29ارب کی گندم خریدنے کا فیصلہ