وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ناران میں گلیشئر گرنے کا نوٹس،ہدایات جاری

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا ناران میں گلیشئر گرنے کے واقعے کا نوٹس ،کمشنر ہزارہ اور ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دیں ۔
وزیراعلیٰ نے متاثرہ گھروں اور ہوٹلوں تک امدادی ٹیمیں پہنچانے کے سلسلے میں ناران روڈ کو کھولنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگلے مرحلے میں گلیشئر کے نیچے دبے گھروں اور ہوٹلوں پر سے ملبہ ہٹانے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعے میں ہونے والے مالی نقصانات کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید پڑھیں:  وانا بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال، امن و آمان کی بحالی کیلئے عوام سڑکوں پر نکل آئے