عجب گل اور عشرت عباس کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا

پشاور:حکومت نے عجب گل کو فلم اور عشرت عباس کو ڈراموں میں نمایاں اداکاری پر سول اعزازت سے نواز دیا۔
گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت،کھیل اور فن سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اداکار عجب گل اور اداکار عشرت عباس کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔
دوسری طرف گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔
جبکہ گورنر ہاؤس سندھ میں بھی سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔
یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اورقادربخش مٹوکو تمغہ برائےحسن کارکردگی سے نوازاگیا جب کہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی کوپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے