بنوں، ایم ٹی آئی میں بے ضابطگیوں پر ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں ایم ٹی آئی ہسپتال میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے الزامات پر اینٹی کرپشن نے ہاسپٹل ڈائریکٹر سے 2019 تا فروری 2024 ریکارڈ طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے اب تک کی کی گئی تمام ایم ٹی آئی بھرتیوں اور خالی آسامیوں، بجٹ بک سمیت تمام افراد کا ڈیٹا اور ملازمین کی بھرتی سے متعلق اشتہار اور سروس ایکسچینج کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے تمام کرپشن کیسز کے حوالے سے ہاسپٹل ڈائریکٹر ایم ٹی آئی کو جلد جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر بدترین تشدد