خودکشی

رستم میں نوجوان نے فائرنگ کر کے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک: رستم میں نوجوان نے اپنے آپ کو فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق رستم کے علاقے پلو ڈھیری نرے سورنگ کے رہائشی علی شاہ نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے بیٹے اختر علی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
مدعی نے بتایا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔
پولیس نے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  کملا اور ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ