اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط باعث تشویش ہے، بار کونسل

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط نے تہلکہ مچا دیا، اس حوالے سے خِبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے خط کو باعث تشویش قرار دے کر کہا گیا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرینگے۔
خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے کہا گیاہے کہ ججز کے خط میں اداروں کی مبینہ مداخلت پر شدید تحفظات ہیں۔
بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط تشویشناک عمل ہے، ججز کسی شخص یا ادارے کی عدالتی امور میں مداخلت پر اقدامات اٹھائے۔
خیبرپختونخوا بار کونسل کے مطابق ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرینگے۔

مزید پڑھیں:  مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر بدترین تشدد