قومی کرکٹرز کا کاکول میں ٹریننگ کیمپ جاری

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا سلسلہ کاکول میں جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے کاکول کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے۔
کھلاڑیوں نے تیسرے روز جم سیشن میں حصہ لیا اور فزیکل ٹریننگ کے لیے مختلف مشقیں بھی کرائی گئیں۔
یاد رہے کہ کاکول کے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر میں شاہین 2 سیشن میں ٹریننگ کر رہے ہیں، ایک سیشن افطاری سے پہلے اور دوسرا افطاری کے بعد ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی