رمضان راشن فراہم

گورنر ہاؤس پشاور میں تقریب :300خواجہ سراؤں کورمضان راشن فراہم

ویب ڈیسک: گورنر ہاؤس پشاور میں خواجہ سراؤں میں رمضان راشن تقسیم کرنے کی تقریب ،گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پشاور میں مقیم 300خواجہ سرؤاں کو رمضان راشن فراہم کیا گیا ۔
مئیر پشاور حاجی زبیرعلی، سابق نگران صوبائی وزرا عدنان جلیل، فضل الٰہی سمیت 300کے قریب خواجہ سرائو، میڈیا نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی ۔
خواجہ سرا آرزو، فرزانہ اور صوبیا کی سربراہی میں خواجہ سراں نے عزت افزائی و مالی امداد پر گورنر اور مئیر پشاور کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی 76سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرائوں کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولے گئے اور مالی امداد کی گئی۔
خواجہ سراء قیادت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اور مئیر پشاور کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تقریب سے میں حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے خواجہ سرا نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس ملاقات کے دوران مسائل سنے تو بہت دکھ ہوا،خواجہ سراؤں کو علاج معالجہ، قبرستان میں تدفین، نمازہ جنازہ ادائیگی، روزگار و فنی تربیت کے مسائل کا حل یقینی بنائوں گا ۔
گورنر غلام علی نے کہا کہ ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے بہتر علاج معالجہ کیلئے الگ واردز میں طبی سہولیات فراہم کریں گے، خواجہ سرا بھی پاکستانی شہری ہیں، مسائل کا حل فرض سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا ء مظلوم طبقہ ہے انکا مقدمہ وفاقی و صوبائی حکومت تک پہنچاؤں گا اور مسائل کا حل بھی یقینی بناؤں گا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں کان کنی کے دوران گیس دھماکہ ،3افراد جاں بحق