صوابی، ڈمپر کی ٹکر سے دو بھائی جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں یعقوبی گیدڑ چوک میں ڈمپر کی ٹکر سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دونوں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت احسان ولی اور دوست محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام جاں بحق افراد کو یار حسین ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ ڈمپر کی ٹکر سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی نامزدگی،شیر افضل کا معاملہ عمران خان کے سامنے رکھنے کا اعلان