سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 22 دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں میں کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اس دوران 22 دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ القاعدہ کی مالی مدد کرنے والے 2 دہشتگرد بھی سی ٹی ڈی کے ہتھے چڑھ گئے۔
دوسری جانب بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا ایک دہشتگرد بھی موقع پر دھر لیا گیا۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو لاہور، بہاولپور، میانوالی، بہاولنگر اور راولپنڈی سےگرفتارکیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان