پولیس مقابلہ

ہری پور میں پولیس مقابلہ ،1ڈکیت ہلاک ،1 زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک: ہری پور میں پولیس مقابلہ ،ایک ڈکیت ہلاک ایک کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ ہری پور کے تھانہ سٹی کی حددود میں پیش آیا فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک،ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے ۔
مارے جانے والے ڈکیت کا نام کامران علی بتایا جارہا ہے جوکہ متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔
پولیس نے ملزم کی نعش کو ہسپتال منتقل کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع