گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت

پشاور:محکمہ بلدیات کےغیرمجازافسران سے لوکل کونسل بورڈ کی گاڑیاں واپس لینےکی ہدایت

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے محکمہ کے غیر مجاز افسران اور سرکاری ملازمین سے لوکل کونسل بورڈ کی گاڑیاں فوری طورپر واپس لینے کی ہدایت کردی ۔
صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب کیپٹل میٹرو پولیٹن پشاور کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹرو پولیٹن پشاور وحید الرحمان نے درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو بجٹ، آمدن، خرچہ، اور بلدیاتی امور کی بہتری و درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی ۔
صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری کو مزید بہتر انداز میں نہ اپنایا تو کیپٹل میٹرو پولیٹن پشاور بھی مالی بحران کا شکار ہو جائے گا،غلط آرڈر کسی کا بھی نہ مانیں، احتساب سب کا ہوگا۔
ارشد ایوب خان نے ڈی جی کو غیر مجاز آفیسرز اور سرکاری ملازمین سے لوکل کونسل بورڈ کی گاڑیاں فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں موجود حامیاں دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
صوبائی وزیر نے تمام تحصیل میونسپل انتظامیہ کی پچھلے تین مہینے کی کوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی مالی اخراجات کے تفصیلات پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں ۔
ارشد ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات کے مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن سیکشن کو خواب خرگوش سے جگایا جائے،کیپٹل میٹرو پولیٹن پشاور کو کچھڑی نہیں بننے دیں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ٹی ایم ایز اپنی آمدنی کے ذرائع بڑھائیں بصورت دیگر غیر فعال ٹی ایم ایز کو ضم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید