بنوں، لا پتہ ہونیوالے نوجوان کی قتل شدہ لاش کھیتوں سے برآمد

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں گزشتہ شب لا پتہ ہونیوالے نوجوان کی قتل شدہ لاش کھیتوں سے برآمد کر لی گئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مقتول سہیل احمد گزشتہ روز عشاء کے وقت موبائل فون پر باتیں کرتے ہوئے گھر سے نکلا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے لاپتہ ہونے والے نوجوان کو قتل کر کے اس کی لاش کھیتوں میں پھینکی تھی۔
یاد رہے کہ میرا خیل پولیس ضلع بنوں نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
یاد رہے کہ نوجوان کی قتل شدہ لاش قریبی کھیتوں سے ملی ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد