مانسہرہ، آٹھویں جماعت کا طالب علم نجی سکول میں جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے نجی سکول میں چار بہنوں کا اکلوتا بھائی محمد علی ولد شہزاد جاں بحق ہو گیا۔
یاد رہے کہ محمد علی اٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔ تھانہ سٹی میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ آٹھویں جماعت کے طالب علم کی لاش ہسپتال میں چھوڑ کر موقع سے غائب ہو گئی۔
جاں بحق طالب علم کے ورثا کی طرف سے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا گیا جس کے بعد نعش کی پوسٹ مارٹم شروع کر دی گئی۔
بچے کا والد بیرون ملک ہے جبکہ بچے کے نانا کے اجتجاج پر پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کا ایک دانت ٹوٹا ہوا تھا۔ اس حوالے سے سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ روزے کی حالت میں گرا ہے۔

مزید پڑھیں:  یمنی حوثی گروپ کا بحری جہازوں کیخلاف نئی کارروائی کا اعلان