ہری پور، جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ سرائے صالح کی حدود گاؤں مونن میں جائیداد کے تنازعہ پر واقوہ پیش آیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں چچا زاد بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس سے دونوں جاں بحق ہو گئَے جن کی نعشیں ٹراما سنٹر منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
یاد رہے کہ جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے باعث دو فراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین